پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور دیگر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور دیگر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا ایک وفد اڈیالہ جیل پہنچا ہے۔

 اس وفد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، اور پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان شامل ہیں۔ملاقات کا مقصد عمران خان کو اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے احتجاج کے بارے میں اعتماد میں لینا تھا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے اہم مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پارٹی کے اس اہم سیاسی مرحلے میں کی گئی تاکہ عمران خان کی رہنمائی حاصل کی جا سکے اور احتجاج کی حکمت عملی کو آگے بڑھایا جا سکے۔