عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس کی اہم کارروائی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا

عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس کی اہم کارروائی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتول کے ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، اصغر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران، اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے لوکیشن اور عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت کی تمام معلومات ایک ٹک ٹاکر کو فراہم کی تھیں۔پولیس نے اس حوالے سے بالمشافہ تفتیش میں ڈرائیور اور خاتون ٹک ٹاکر سے بھی سوالات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، ریکی کرنے والے ملزم اور گاڑی رینٹ پر دلوانے والے ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، قتل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے پانچ ملزمان، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، حراست میں ہیں۔ تاہم، مرکزی شوٹرز اور ان کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں۔