کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتارکرکے 1700 گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے مخبری پر کچہ پکہ کے قریب چھاپہ مار کر ملزم محمد طفیل کو مشکوک جان کر روکا توتلاشی کے دوران ملزم سے چرس کے دو پیکٹ جن کا وزن 1700 گرام تھا قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔