لین دین تنازع پر تاجر قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن میں لوہا مارکیٹ کے تاجر کو ملزمان نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے تاجر طارق کو قتل کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیاملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیاملزمان کی شناخت شہزاد، وقار اور اسامہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاقانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔