بورے والا ( خصوصی رپورٹ)ساہوکا کے علاقہ شعبان چوک میں ٹرک کی ٹکر سے ایک خا تون جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، واقعہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث پیش ا ?یا ،عبدالجبار ،شکیلہ بی بی اور نذیراں بی بی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ شعبان چوک کے قریب گندے پانی سے موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں تینوں موٹر سائیکل سوار نیچے جا گرے اور تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا ،جس کے نتیجہ میں شکیلہ بی بی موقع پردم توڑ گئی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔