سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 35سالہ بانو کوکچل دیا، 40سالہ زخمی عائشہ ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار بے قابو ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس سے ایک خاتون جاں بحق دوسری زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 35سالہ سیدہ بانو زوجہ شاہ نواز جبکہ زخمی کی40سالہ عائشہ ولد شوکت کے نام سے ہوئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔