دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 کو دوبارہ نہیں لاسکتی:نریندر مودی

 مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں ارکان نے مطالبہ کیا تھا مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔واضح رہے  اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی، مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے۔ایک  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش بھی کی تھی جس پر سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا تھا