ڈاکو ئوں نے 2شہریوں سے1لاکھ 60ہزارنقدی،2موبائل فونز چھین لیے
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق روسہ ٹبہ سے وقاریونس نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میری دکان کے شٹر کے تالے توڑ چور اندر سے 4لاکھ 50ہزار نقدی اور 9لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ پکی حویلی کے قریب ڈاکو ئوں نے نعمان سے 1لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، حبیب آباد کے قریب سے ڈاکو ئوں نے شہری بابر سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ غازی مل پھول نگر کے قریب سے ڈاکو ئوں نے محمد رانجھا انصاری اور اْس کے ساتھ قربان علی سے ہزاروں کی نقدی اور 2موبائل فونز چھین لیے، مرالی اڈا کوٹ رادھاکشن کے قریب سے ڈاکو ئوں نے شوکت علی سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔