پولیس نے قیمتی بھینس چوری کی واردات ناکام بنا دی

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) تھانہ سیدوالا پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری کی واردات ناکام بنا دی۔نامعلوم ملزم 20 چک سے ر ئوف نامی شہری کی بھینس چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ 15 کال موصول ہونے پر چوکی کوٹ حاکم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کا تعاقب کیا جس پر وہ بھینس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔چوکی انچارج عقیل احمد نے بر آمد ہونے والی بھینس اس کے مالک ر ئوف کے حوالے کر دی۔