پشاور میں ایجوکیشنل کانفرنس، بیسٹ ٹیچر اور اسٹوڈنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ "مولانا فضل الرحمان چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، انہیں مالِ غنیمت دیا گیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے کارکن جلد یوم نجات منائیں گے۔"
گورنر کے پی نے تعلیم کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے صوبے میں آج بھی تعلیم کمزور ہے، سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے، اور سلیبس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مگر تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ "تعلیم کو بھی سیاست کی نذر کر دیا گیا ہے۔ جسے خود اے بی سی یاد نہیں، اسے وزیر تعلیم بنا دیا جائے تو یہی حال ہوگا۔ اسکولوں میں اساتذہ سیاست کر رہے ہیں، اور اگر غلط تقرریاں ہوئیں تو انہیں ہٹایا جائے گا۔ تعلیم کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔"