پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے جاری کیے جا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہیے۔گورنر نے صوبے کی مجموعی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں، سابق وزیراعلیٰ نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو قانونی قرار دینا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویے پر ہے اور محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ آئینی طریقہ کار گورنر راج کے حوالے سے واضح ہے۔