بھارت: ہوٹل کے کھانے سے آسٹریلیا اے کرکٹرز کی طبیعت خراب، ہینری تھورنٹن اسپتال میں داخل

بھارت: ہوٹل کے کھانے سے آسٹریلیا اے کرکٹرز کی طبیعت خراب، ہینری تھورنٹن اسپتال میں داخل

بھارتی اے کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود آسٹریلیا اے کرکٹرز کی طبیعت خراب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے ایک ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد کھلاڑیوں کو فوڈ پوائزننگ کا سامنا ہوا۔اس واقعے میں فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے کھانے کی شکایت کی، جس نے فراہم کیے جانے والے کھانے اور رہائش کے انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے فوڈ پوائزننگ کے واقعے سے کھانے کو جوڑنے کی تردید کی اور کہا کہ اگر کھانا واقعی خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار ہو جاتے۔واضح رہے کہ بھارت اے نے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا اے کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔