کراچی: یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، 30 سالہ نوجوان جاں بحق، شناخت نہ ہو سکی

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، 30 سالہ نوجوان جاں بحق، شناخت نہ ہو سکی

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سمامہ پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، تاہم اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن، سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ مقتول کے زیر استعمال موٹرسائیکل بالکل نئی تھی، جس پر لگے اسٹیکر سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے 25 جنوری 2025 کو خریدا گیا تھا اور تاحال اس کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقتول کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ ہوسکتا ہے، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔