کراچی کے علاقے عزیزآباد کے بھنگوریہ گوٹھ سے ایک خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متوفی کی شناخت اور موت کے اسباب جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مزید معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔