ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب پلاسٹک کے ڈرم سے تشدد زدہ اور جھلسی ہوئی خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
تاحال شناخت نہیں ہو سکی:
دو روز گزرنے کے باوجود خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی.لاش 10 سے 12 روز پرانی معلوم ہوتی ہے.جلنے کی وجہ سے چہرہ ناقابل شناخت اور فنگر پرنٹس بھی حاصل نہ ہو سکے.
پولیس کی پیش رفت:
ایس ایس پی ملیر کے مطابق:مختلف تھانوں کو مسنگ رپورٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت جاری.ایک خاندان سے رابطہ کیا گیا لیکن شناخت نہ ہو سکی.واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے.
لرزہ خیز تفصیل:
واقعہ 12 جولائی کو پیش آیا.ملیر ندی کے قریب سڑک کنارے پڑے پلاسٹک کے ڈرم سے لاش ملی.خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے.تشدد اور جلاوٹ کے نشانات موجود تھے.پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش کو رکشہ یا سوزوکی پک اپ میں لا کر ڈرم سمیت پھینکا اور فرار ہو گئے