جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور قرار

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور قرار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر غور کیا گیا۔

 دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں بہنیں کیس میں بے قصور ثابت ہو چکی ہیں اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔عدالت نے علیمہ خان کی درخواست ضمانت ان کی جانب سے واپس لینے پر خارج کر دی، جب کہ تفتیشی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ دونوں بہنیں جناح ہاؤس حملے میں ملوث نہیں تھیں۔

علیمہ خان کا ردعمل:
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ "20 مہینے کی قانونی جنگ کے بعد اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ اس دوران نظام عدل کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ اللہ کسی دشمن کو بھی ایسی اذیت سے نہ گزارے۔"انہوں نے مزید کہا کہ اگر تفتیشی افسر شروع سے ہی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کر دیتا تو انہیں بار بار عدالتوں کے چکر نہ لگانے پڑتے۔ انہوں نے تفتیشی افسران کی غیر ذمہ داری پر بھی سوال اٹھایا، جس کی وجہ سے کئی بے گناہ افراد کو سزائیں بھگتنا پڑیں۔