جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی منظور

ویب ڈیسک:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور 9 مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

دونوں نے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی تھی، جس پر وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ راستے بند ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان زین قریشی، سلمان اکرم راجا، چوہدری بلال اعجاز، اور محمد احمد چٹھہ نے بھی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔