بجلی صارفین کے لیے مشکلات میں اضافہ، عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

بجلی صارفین کے لیے مشکلات میں اضافہ، عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 فیسکو حکام کے مطابق ڈیفالٹرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی زمین اور جائیداد قرق کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔فیسکو ہیڈ کوارٹر نے تمام سرکلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کریں اور دو دن کے اندر قانونی کارروائی مکمل کریں۔مزید برآں، فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے بجلی کنکشن پولیس کی موجودگی میں منقطع کیے جا رہے ہیں، اور دو روز کے اندر عدم ادائیگی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ واجب الادا رقم کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔