گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عام صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عام صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہری قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 598 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل 618 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلوگرام اور آئل 560 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے، جبکہ درجہ سوم گھی اور آئل 470 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔