مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی: شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی: شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

مہنگائی کی چکی میں پسے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی کمی نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

 یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی اور آئل کی عدم دستیابی نے غریب طبقے کو سخت مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے، جو ان سٹورز پر انحصار کر کے اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرتا تھا۔مہینوں سے ان ضروری اشیاء کی کمی نے عوام کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا مکمل طور پر فقدان ہے، جبکہ گھی اور آئل بھی طویل عرصے سے دستیاب نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ "اگر آٹا، گھی اور آئل نہیں ہیں تو ہم گھر میں کیا لے کر جائیں؟" اس کمی نے روزمرہ زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، اور غریب طبقے کے لئے یہ بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ "روٹی انسان کی بنیادی ضرورت ہے، حکومت کو اس معاملے پر فوراً توجہ دینی چاہیے"۔