بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے لیسکو کو 39 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال

بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے لیسکو کو 39 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین نے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو انتالیس ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 لیسکو کی دستاویزات کے مطابق، بجلی کے بلوں کی ریکوری چھیانوے فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے کمپنی کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔صارفین نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے باعث استعمال میں کمی کر دی ہے، تاہم بلوں کی ادائیگی میں کمی نے لیسکو کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود، صارفین کے لیے بجلی کے بلز کی ادائیگی اب بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں لیسکو کو ریونیو کی کمی کا سامنا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں سو فیصد ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے اربوں روپے کا شارٹ فال رپورٹ کیا گیا۔