ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ وارنٹ سول جج مبشر حسن نے جاری کیے۔ دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس کے باعث ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، جس میں پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔