سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے سے متعلق درج مقدمات میں عمر ایوب، زرتاج گل، زین قریشی اور علی بخاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے کیس ٹرانسفر کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ عدالت نے اس درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔