اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی، جو سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات کے معاملے سے متعلق ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔اس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے درج کیا ہے، اور اب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے لیے قانونی دباؤ بڑھ گیا ہے۔