کراچی (آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کے لیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلباء کو دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔