دوسری جماعت کا طالب علم عدنان سر پر چھڑی لگنے سے زخمی ہوا:درخواست گزار
لاہور (کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں 8سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے پر خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیچر پر دوسری جماعت کے طالب علم عدنان سلطان پر تشدد کا الزام لگایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق بچہ سر پر چھڑی لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والی لیڈی ٹیچر کو حراست میں لے لیا، لیڈی ٹیچر کے خلاف دفعہ اے 328کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔