ایک اور سکول کی چھت گرگئی‘8سالہ بچہ جاں بحق‘5افراد زخمی اسسٹنٹ ایجوکیشن افسرمعطل

 ویمن کالج روڈ کے قریب مکان کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا‘ لینٹر اور دیوار گرنے سے ملبہ گراؤنڈ فلور اور گلی میں جا گرا، جس کی زد میں راہگیر بھی آ گئے
جاں بحق ہونے والا عبداللہ گلی سے گزررہا تھا‘پولیس نے اسکول کی 6 خواتین ٹیچرز اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا‘وزیراعلی اور وزیرتعلیم کا نوٹس‘رپورٹ طلب
لاہور (کرائم رپورٹر‘ایجنسیاں) باغبانپورہ کے علاقے ویمن کالج روڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تین منزلہ زیرِ تعمیر مکان کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ اچانک لینٹر اور دیوار گرنے سے عمارت کا ملبہ گراؤنڈ فلور اور گلی میں جا گرا، جس کی زد میں راہگیر بھی آ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد امجد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو گلی سے گزر رہا تھا۔ ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی 6 خواتین ٹیچرز اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زیرِ حراست تمام ٹیچرز واقعے کے وقت اسکول میں موجود تھیں، جبکہ چوکیدار کی شناخت سلیم عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی پرنسپل اور مالکن واقعے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھیں، جبکہ ذرائع کے مطابق اسکول کی مالکن کی بہن ادارے کے انتظامی معاملات چلا رہی تھی۔‘ نجی سکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعدغیرقانونی سمر کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل  کر دیاگیا۔وزیراعلی نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔