76 سالہ امریکی قانون ساز تقریر کے دوران ایوان میں جم گئے

    واشنگٹن (آئی این پی )  امریکی ایوان میں ڈیموکریٹک نمائندے جان لارسن دوران تقریق اچانک منجمد ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ ہارٹ فورڈ سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈیموکریٹ کانگریس کے نمائندے جان لارسن سوشل سکیورٹی کے بارے میں ایوان میں تقریر کر رہے تھے، دوران تقریر وہ ایک دم رک گئے جیسے وہ منجمد ہوگئے ہوں۔رپورٹ کے مطابق امریکی قانون ساز جان لارسن نے فریز ہونے کے بعد آگے مزید بولنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹھیک طرح سے الفاظ ادا نہ کرسکے۔ لوگوں کو یہ لگا کہ شاید انہیں فالج کا حملہ ہوا ہے۔