اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے جمشید دستی نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں سجدہ کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر قومی اسمبلی ہال میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران وہ کانوں کو ہاتھ بھی لگاتے رہے۔تاہم اس معاملے پر اب ایم این اے جمشید دستی کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں اللہ پاک کو سجدہ دیا اور کہا اللہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما، ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں