واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر کی جانب سے سزا میں تخفیف کئے جانے کے بعد بدنام سابق ریپبلکن قانون ساز جارج سینٹوس کو جیل سے رہا کر دیا گیا ، وہ وائر فراڈ اور شناختی چوری کے جرم میں سزا یافتہ تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ جارج کو طویل عرصہ تنہائی میں رکھا گیا اور تمام اطلاعات کے مطابق اس کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کم از کم سینٹوس میں اتنی ہمت، یقین اور ذہانت تھی کہ اس نے ہمیشہ ریپبلکن کے حق میں ووٹ دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ لہذا، میں نے ابھی ایک سزا میں تخفیف پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت جارج سینٹوس کو فورا رہا کیا جا رہا ہے