نئی ڈہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ایک شہری نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیاکو جوتا دے مارا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر میں عام آدمی پارٹی کے گجرات جوڑو پروگرام کے دوران اس وقت شدید بد نظمی پھیل گئی جب گوپال اٹالیا کی تقریر کے دوران ایک شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ واقعے کے بعد جلسہ گاہ میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور اے اے پی کارکنوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے پولیس نے مداخلت کرکے گرفتار کیا۔رپورٹس کے مطابق اے اے پی کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا