ایمان مزاری اور ہادی علی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے کیخلاف اپیل

اسلام آباد(آئی این پی )  ایمان مزاری اور ہادی علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے کیخلاف اپیل دائر کردی۔  ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیخلاف
 رکاوٹیں ہٹانے  کے کیس میں دونوں نے  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ یہ اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 10 ستمبر کے حکمنامے کیخلاف دائر کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے ذریعے دائر اپیل میں  مقف اختیار کیا گیا ہے کہ جرح کا موقع دیے بغیر ہی استغاثہ کے دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 اکتوبر کے حکمنامے میں ٹرائل کیخلاف عبوری ریلیف نہیں دیا۔اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے 19 اکتوبر کے حکمنامے کو کالعدم قرار دے کر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکا جائے