ہفتے تک یرغمالی رہا ورنہ غزہ جنگ بندی ختم ہو جائیگی:ٹرمپ

 اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی بات کروں گا، یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں  وہ زندہ ہیں یا نہیں 
 اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں: میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن  (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے  یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ سیز فائر ہفتے کے دن ختم ہو جائے گا۔ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتے کے دن 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔  میرے نزدیک اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کے دن دوپہر 12 بجے تک رہا نہیں کیا جاتا  تو میں  اس جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا اور پھر سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی بات کروں، یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں  وہ زندہ ہیں یا نہیں۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  میرا خیال ہے  اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں۔