ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جو پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا:نومنتخب امریکی صدر
اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے‘جو کچھ کرنا ہے کرلے:حماس
واشنگٹن ،غزہ(آئی ا ین پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطی کوجہنم بھگتنے کی دھمکی دیدی۔نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہانہ کیے گئے تو مشرق وسطی کو جہنم بھگتنا ہوگا۔ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ حماس نے کہا ہے اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔