حماس یرغمالی فوری رہا کرے ورنہ بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی:ٹرمپ

 حماس کیلئے  یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے: امریکی صدر کا سوشل میڈیا پر بیان

 واشنگٹن (آئی این پی )ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا  حماس کیلئے  یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے،حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے۔