جنگ بندی معاہدہ: حماس 34 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے پر تیار

غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دوحہ میں بات چیت کا عمل جاری ہے
غزہ (آئی این پی ) فلسطینی مزاحمتی تحریک  حماس نے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دوحہ میں بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہوچکا ہے جہاں قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں معاہدیپر پہنچنے کی کوششیں کئی ماہ سے جاری ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے قیدیوں کیتبادلے کے معاہدے سے متعلق جو فہرست دی ہے ان میں سے 34 یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس تیار ہے۔