وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں پاک ترک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کے اعادہ کیا۔

 ملاقات میں سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روابط مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا اور پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے 16 ویں اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں ترکی کے کردار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات دور کیے جائیں۔ انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکی کے تجربے سے استفادے کے لیے وزارتی سطح کے تبادلے جلد ہونے کا عندیہ دیا۔علاوہ ازیں، وزیراعظم نے ترک صدر کی غزہ میں امن کوششوں کے لیے عزم کی تعریف کی اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں عالمی سطح پر تعاون اور تعلقات مضبوط کرنے کے امور پر بات چیت ہوئی۔