وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا۔ ان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ کے صدر کے دورے کو ان تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کا موقع سمجھتے ہیں۔