یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم

لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری (حفاظت یا تحویل) کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو رپورٹ پیش کرنے کی استدعا کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے این سی سی آئی اے کے وکیل کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی اور عدالت نے واضح طور پر حکم دیا کہ این سی سی آئی اے اس تاریخ تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکیشنز کی پروموشن کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے ضمانت کے لیے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔یہ مقدمہ بنیادی طور پر ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا ایکٹیویٹی اور مالی ٹرانزیکشنز کی نگرانی سے متعلق ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی سرگرمیاں قانونی دائرے میں رہیں۔