یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے اپنا نام خارج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے روبرو دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے نے نام غیر قانونی طور پر شامل کیا اور پہلے نوٹس جاری نہیں کیے۔عدالت نے این سی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی اور سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، جو جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے سے متعلق ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف جوئے ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔