بھارت میں لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند مجسمہ نصب

بھارت میں لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند مجسمہ نصب

بھارت میں عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں 70 فٹ بلند مجسمہ تیار کر لیا گیا۔

یہ مجسمہ میسی کو فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھاتا ہے اور اسے کلکتہ کے سری بھومی اسپورٹنگ کلب نے لیک ٹاؤن، ساؤتھ دم دم میں تیار کیا ہے۔ 45 افراد کی ٹیم نے 27 دن کی محنت کے بعد یہ شاندار مجسمہ مکمل کیا۔میسی رواں ہفتے بھارت کے خصوصی تین روزہ دورے کے لیے پہنچیں گے، جس کا آغاز 13 دسمبر کو کلکتہ سے ہوگا اور پروگرام حیدرآباد، ممبئی اور دہلی میں جاری رہے گا۔منتظمین کے مطابق یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ بھارت میں میسی کے اعزاز میں Hola Messi فین زون بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں شائقین کے لیے متعدد دلچسپ نمائشیں رکھی گئی ہیں، جن میں لائف سائز ریپلیکا، ٹرافیوں کی گیلری، اور میسی کے گھر کا ماڈل شامل ہیں۔واضح رہے کہ میسی کو اس سے قبل 2016 میں بیونس آئرس میں کانسی کا مجسمہ اور بارسلونا میں نو کیمپ میں مجسمہ کے ذریعے بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔