لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں 900 گول مکمل کر کے تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا.

ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں 900 گول مکمل کر کے ایک اور تاریخی سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے میسی کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے یہ ہدف رونالڈو کے مقابلے میں 94 کم میچز میں حاصل کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رونالڈو نے یہ سنگِ میل 1236 میچز میں حاصل کیا تھا جبکہ میسی نے صرف 1142 میچز میں 900 گول مکمل کیے۔میسی نے 900 واں گول نیشویل ایس سی کے خلاف کانکاکاف چیمپئنز کپ کے راؤنڈ آف 16 کے دوسرے لیگ میں اسکور کیا۔ ان کے پاس 400 سے زائد اسسٹز بھی ہیں، جس سے وہ نہ صرف گول اسکورر بلکہ ایک مکمل ٹیم پلیئر بھی ثابت ہوتے ہیں۔ مقابلے میں رونالڈو کے اسسٹز کی تعداد 250 سے زائد ہے۔میسی کی یہ کامیابی فٹبال کی تاریخ میں ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور اضافہ ہے، اور انہیں دنیا کے عظیم ترین گول اسکوررز میں شامل کرتی ہے۔ تاہم رونالڈو کو رواں برس فیفا ورلڈکپ میں اپنے گولز بڑھانے کا موقع ملے گا، جس سے مداحوں کے درمیان جاری مقابلہ اور دلچسپ ہو جائے گا۔