ایپ خراب، نئے داخلوں کا آن لائن اندراج مشکل

15روز سے تعلیمی سیشن شروع ، ایپ اپ ڈیٹ کیاجارہا:سکول سربراہان 
لاہور(کرائم رپورٹر)سکول انفرمیشن سسٹم بیٹھ گیا،سیس ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث نئے داخلوں کا آن لائن اندراج مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود طلبا سیس ایپ پر پچھلی جماعت میں دکھائی دے رہے ہیں۔نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ روز گزر جانے کے بعد سیس ایپ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکا۔سیس ایپ اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث سکولوں میں داخلہ مہم بھی بری طرح متاثر ہے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سیس ایپ پر نئے داخلوں کا اندراج نہ ہونے کے باعث داخلوں کا اہداف پورا کرنے میں مشکلات درپیش ہیں،سکول سربراہان نے سیس ایپ کو فی الفور اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔داخلوں کا اندراج آن لائن نہ کریں تو ہمارے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیس ایپ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔سیس ایپ ڈیٹ ہوتے ہی مسائل حل ہوجائیں گے۔