کریانہ سٹور میں لاکھوں کا ڈاکا

پتوکی ( خصوصی رپورٹ)کریانہ سٹور میں لاکھوں کی ڈکیتی واردات ہو گئی۔ پرانی منڈی پتوکی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر صدیق کریانہ سٹور کے کا ئونٹر میں موجود 5 لاکھ نقدی اور گاہکوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور ڈاکو ئوں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔