النور فا ئونڈیشن کے اہتمام 26جوڑوں کی اجتماعی شادی

تقریب میں عاطف شہزاد،رانا فیصل کرن نازکی بطور مہمانا ن خصوصی شرکت
پھولنگر (خصوصی رپورٹ)پھولنگر میں النور فا ئونڈیشن کے اہتمام 26جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد مقامی شادی ہال میں ہوا۔26 خوش نصیب مستحق بچیاں پیا گھر سدھار گئیں۔ سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس ایس پی عاطف شہزاد،رانا فیصل حیات خان اور انسپکٹر موٹروے کرن نازمہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر فیض الرحمن چودھری ،عبدالفیر عاصم، ملک محمد امین، ڈاکٹر سید الحسن نظامی، مقصود احمد بھٹی، مظفر اقبال چودھری ،حاجی ظہور احمد، ساجد ، محمد نعیم سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔النور فا ئونڈیشن کے صدر ڈاکٹر محمد عمر صدیقی اور ڈاکٹر بشارت گولڑوی نیاس موقع پر کہا کہ اہل ثروت اور تاجرحضرات کے تعاون سے اب تک سینکڑوں مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کر اچکے جو اپنے گھروں میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس عاطف شہزاد نے کہا یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تقریب میں آنے والی دلہنوں اور دولہوں کو اس طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک کیا جاتا ہے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ سماجی کارکن رانا فیصل حیات خان نے النور فا ئونڈیشن اور بسم آ ویلفیئر فا ئونڈیشن کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ النور فا ئونڈیشن کو بہت جلد ہی وزیر اعلی ٰمریم نواز کے دھی رانی پروگرام کیساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔