فا ئونڈیشن غیر فعال ،برسوں سے کوئی فلاحی منصوبہ شروع نہ ہوسکا

 لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب میں اساتذہ کی بہبود کیلئے قائم ٹیچر زفا ئونڈیشن عملی اقدامات نہ ہونے پر غیر فعال ،فنڈز دستیابی کے باوجود کئی سال گزرنے کے بعد باوجود اساتذہ کیلئیکوئی فلاحی منصوبہ شروع نہ کیا جا سکا جبکہ ادارے میں صرف 3رکنی عملہ کام کر رہا ہے، فا ئونڈیشن کی عملی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئیں۔ ٹیچرز فا ئونڈیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ادارے نیماضی میں اساتذہ کیلئے کالونیوں کی تعمیر اور پلاٹس فراہمی سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاہم کئی سال بعد بھی عملی پیشرفت نہ ہوسکی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو فعال بنا کر فنڈز کو اساتذہ کے مسائل حل کیلئے استعمال کیا جائے۔ کالونیوں،پلاٹس فراہمی سمیت اعلان کردہ منصوبوں پر بھی فوری عملدر آمد کیا جائے تاکہ اساتذہ کو سہولیات فراہم ہوسکیں۔دوسری جانب ٹیچرز فا ئونڈیشن کا م ئوقف ہے کہ اساتذہ کی بہبود کے منصوبوں پر جلد عملدر آمد شروع کیا جائے گا۔ منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔