لاہور(خصوصی رپورٹ)منہاج ویلفیئر فا ئونڈیشن نے اجتماعی قربانی مہم شرع کر دی۔اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولیات مہیا کرنے کیلئیخصوصی ڈیسک قائم کر دئیے گئے ۔ ان خیالات کا اظہارمنہاج ویلفیئر فا ئونڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنزانجینئر ثنا اللہ خان نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں قربانی مہم کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان شریک تھے۔