جولائی :ایدھی فا ئونڈیشن کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فا ئونڈیشن لاہور نے ماہِ جولائی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ ادارے نے شہر بھر میں ہزاروں افراد کو بلاامتیاز اور مفت امدادی و فلاحی خدمات فراہم کیں۔رپورٹ کے مطابق ایدھی فا ئونڈیشن نے لاہور کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 5,241 مریضوں اور میتوں کو مفت ایمبولینس سروس کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کیا۔ اسی عرصے کے دوران مختلف وجوہات کے باعث جاں بحق ہونے والے 1,318 افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچائی گئیں، جبکہ ٹریفک اور دیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والے 32 افراد کی لاشوں کو مردہ خانوں میں منتقل کیا گیا۔