پنجاب ہیلتھ فا ئونڈیشن ، کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیاں

ملازمت سے فارغ ملازمین سمیت 28افراد مارکیٹ بیسڈ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ہیلتھ فا ئونڈیشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ فا ئونڈیشن نے غفلت برتنے پر محکمہ صحت سے ملازمت سے فارغ کئے گئے 28 ملازمین کو مارکیٹ بیسڈ تنخواہ پر دوبارہ بھرتی کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ان ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ دینے پر مکمل پابندی عائد ہے، فا ئونڈیشن نے ان 28 ملازمین کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اداکئے۔ فانڈیشن میں سینئر منیجر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کی غیر قانونی بھرتی کی گئی، جو پہلے ہی محکمہ صحت کی جانب سے غفلت برتنے پر فارغ کئے جا چکے تھے۔ فا ئونڈیشن نے سینئر منیجر کے تجربہ سرٹیفکیٹس کی تصدیق بھی نہیں کر ائی۔معلومات کے مطابق ہیلتھ فا ئونڈیشن نے غیر قانونی بھرتی کے ذریعے 98 لاکھ روپے خرچ کئے۔ مزید بر آں فا ئونڈیشن سے 12 ڈاکٹروں نے کلینکس بنانے کے لئے قرض لیا، لیکن انہوں نے قرض کا ذاتی استعمال کیا۔ان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔