22سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

 پشاورکے رہائشی شاہ زیب نے مبینہ طور پر پھندا لے لیا ،پولیس تحقیقات شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے جی ٹی روڈ، ملک کانٹا کے قریب 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور کا رہائشی تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی مراحل کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے